انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے سینئر افسر اے پی صدیقی کو جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کا نیا رجسٹرار مقرر کیا گیا ہے۔ 1991 بیچ
کے آئی پی ایس افسر مسٹر صدیقی ڈاکٹر شاہد اشرف کی جگہ رجسٹرار بنائے گئے ہیں۔ ڈاکٹر اشرف گزشتہ دنوں جامعہ کے وائس چانسلر بنائے گئے تھے۔